28 جولائی 2012 - 19:30

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘‘فیس بک’’ نے مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی کے صاحبزادے احمد محمد مرسی کا ذاتی فیس بک اکاؤنٹ بلاک کر دیا ہے۔

ابنا: اکاؤنٹ بند کرنے کی وجہ احمد مرسی کی جانب سے یہودی تنظیم کے ایک اخباری اشتہار میں اپنے والد کی توہین کے مرتکب یہودیوں کے خلاف دھمکی آمیز بیان کا ردعمل بتائی جاتی ہے۔

مصری اخبار ‘‘النھار’’ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ احمد مرسی نے اسرائیل کی ایک شدت پسند تنظیم کی جانب سے نشر کردہ صدر محمد مرسی کی توہین پر مبنی اشتہار کے ردعمل میں اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر لکھا تھا کہ ‘‘تم لوگوں پر اعتبار کا دور گذر چکا، تم جوتوں کے لائق قوم ہو۔ آج تم نے ہمارے صدر کا تمسخر اڑایا ہے، بہت جلد تم اس کا انجام بھی دیکھ لو گے’’۔

خیال رہے کہ دو روز قبل اسرائیل میں مسجد اقصیٰ کی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کی تعمیر میں سرگرم تنظیم نے اخبارات اور ٹی وی پر ایک اشتہار جاری کیا تھا جس میں مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی تصویر نمایاں طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ بہ ظاہر اخبار میں پرنٹ اس اشتہار کو ایک شخص صحراء میں کھیلنے والے اپنے بچوں کے پاس لے جاتا ہے اور ان کے پاس کھڑے ہو کر اخبار کو زور سے زمین پر پٹخ دیتا ہے۔ اس حرکت کے مرتکب یہودی گروہ کا دعویٰ ہے کہ فلسطین میں جس ہیکل سلیمانی کی انہیں تلاش ہے وہ اسی مسجد اقصیٰ کی بنیادوں میں موجود ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عوام نے فیس بک کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ احمد مرسی کی جانب سے اپنے والد کی توہین پر ردعمل تو سمجھ میں آتا ہے لیکن فیس کی انتظامیہ کی جانب سے اس کی یہودیت نوازی ناقابل فہم ہے۔

.......

/169